9 اگست 2015 - 14:58
ترکی؛ پی کے کے کے ۳۹۰ افراد ہلاک

ترکی کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں پی کے کے گروہ کے تین سو نوے ارکان ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے اخبار ٹوڈے زمان کی رپورٹ کے مطابق پی کے کے اور ترک سیکورٹی اہلکاروں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پی کے کے، کے تین سو نوے افراد اور تیس سے زائد سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں کا دعوی ترک سرکاری ذرائع ابلاغ نے کیا ہے۔ ادھر دیاربکر شہر میں پی کے کے نے حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ اس سے قبل ترک سیکورٹی اہلکاروں نے پی کے کے، افراد کو سیلوپی کے علاقے میں نشانہ بنایا تھا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے وزارت داخلہ کو اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲